Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں کے الیکٹرک کمپنی کی اوور بلنگ نے غریب اور متوسط طبقے کی...

کے الیکٹرک کمپنی کی اوور بلنگ نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے، علی زیدی

ali zaidiکراچی، پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے آرگنائزر علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں گر می کی لہر بڑھتے ہی کے الیکٹرک کمپنی نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کر کے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔کراچی شہر کے 70%علاقوں میں 12سے14گھنٹے لوڈ شیڈنگ روز کا معمول بن گیا ہے۔ ایک طرف لوڈ شیڈنگ کی انتہا تو دوسری طرف کے الیکٹرک کمپنی کی اوور بلنگ نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے ۔یہ باتیں انہوں نے پارٹی آفس ”انصاف ہاﺅس “نرسری میں ضلع غربی اور ضلع ملیر کے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کمپنی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔کے الیکٹرک کمپنی دوسروں کو چوری نہ کرنے کی تلقین کررہی ہے اور خود کے الیکٹرک کمپنی اوور بلنگ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کی جیبوں پر ماہانہ کروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈال رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ کے الیکٹرک کمپنی کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں اور کراچی کے شہریوں کو بے دردی سے لوٹنا بند کرے۔ کے الیکٹرک انظامیہ نے اگر اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عوامی احتجاج کے ذریعے کے الیکٹرک کے خلاف بھر پور احتجاجی مہم شروع کریں گے۔ اور حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داریاں کے الیکٹرک کمپنی کی انتظامیہ پر عائد ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...