Monday, October 26, 2020
Home Trending پارلیمنٹ کی طرف مارچ نہ کرنے پر رحیق عباسی نے اپنا دھرنا...

پارلیمنٹ کی طرف مارچ نہ کرنے پر رحیق عباسی نے اپنا دھرنا ختم کی دھمکی دی، عارف علوی کا انکشاف

DR-ARIF-ALVIکراچی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءعارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈی چوک سے آگے پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم پارلیمنٹ کی عمارت کی طرف آگے نہیں جائیں گے تواس موقع پر عوامی تحریک کے رہنماءرحیق عباسی نے کہا تھا کہ اگر آپ آگے نہیں جائیں گے تو ہم یہیں عوامی تحریک کا دھرنا ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس موقع پر خدشہ تھا کہ عوامی تحریک پارلیمنٹ پر حملہ کر سکتی ہے مگر ان کی جانب سے ہمیں مکمل یقین دلایا گیا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہو گا جس پر دونوں دھرنے ایک ساتھ آگے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے پہنچے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ ہوا تو ہم نے فوری طور عمران خان سے کہا کہ وہ کنٹینر پر جا کر اس کی مذمت کریں اور حملے سے علیحدگی کا اعلان کریں۔ ایک نجی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے میں ابتداءسے ہی مجھے ذاتی طور پر یہ خدشہ تھا کہ کسی بھی موقع پر عوامی تحریک کے کارکن بے قابو ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...