Thursday, October 29, 2020
Home Trending مزار قائد، تحریک انصاف کے جلسہ عام میں سیاسی رہنماوں کی دھواں...

مزار قائد، تحریک انصاف کے جلسہ عام میں سیاسی رہنماوں کی دھواں دھار تقاریر

10635807_849239135095872_7377740843912318622_nکراچی، شہرقائد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام میں سیاسی رہنماوں کی جانب سے دھواں دھار تقاریر کا سلسلہ جاری ہے۔ مزار قائد کے سامنے نیو ایم اے جناح روڈ پر تحریک انصاف کا جلسہ عام جاری ہے، جلسہ عام میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی شریک ہے، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری عروج پر ہے،ہزاروں ڈاکٹراور انجینئر ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔ عمران خان کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ ختم کرنے آگئے ہیں۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے اس لئے قربانی سے پہلے قربانی ہوگی۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری نے کہا کہ کراچی سمیت پورا سندھ عمران خان کا گھر ہے، کبھی ہمیں ذوالفقار علی بھٹو کے نام پر تو کبھی قائد اعظم کی مسلم لیگ کے نام پر بیچا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں سندھ کے محروم عوام عمران خان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...