Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں گیس نرخوں میں 36فیصد اضافے کی مذمت کرتے ہیں،ثمر علی

گیس نرخوں میں 36فیصد اضافے کی مذمت کرتے ہیں،ثمر علی

ptiکراچی، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان نے کہا ہے کہ گیس کی نرخوں میں 36فیصد اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ گیس کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے ۔حکومت امیروں پر ٹیکس لگائے اور غریبوں کو ریلیف فراہم کرے۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر واقع ڈیفنس زمزمہ میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔حکومت کے اس قسم کے اقدامات سے مہنگائی میں اضافہ اور عوام پر معاشی بوجھ بڑھ جائے گا۔لگتا ہے حکومت کو عام آدمی کی پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ حکومت اس وقت اپنی شاہ خرچیوں کو پورا کرنے کے لئے عوام دشمنی پر مبنی فیصلے کر رہی ہے۔ لوگوں کے لئے تو پہلے ہی دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی شاہ خرچیاں کم کرے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...