کراچی، پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لوگارڈ نے بتایا کہ پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لئے کرپشن کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اور اس کرپشن کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھنے کے بجائے کم ہوتی جا رہی ہے ۔پاکستان کو معاشی ترقی کے لئے کرپشن پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے ۔آئی ایم ایف کی سربراہ کے یہ تجاویز کہ خواتین کو قومی ترقی میں شرکت کو یقینی بنائیں،قومی وسائل کو تعلیم ، صحت اور دیگر انسانی منصوبوں پر خرچ کیا جائے تو بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔فردوس نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے حکمرانوں کے شاہانہ خرچوں کو کم کرنے ، ریونیو بڑھانے اور بیرونی قرضوں کے بوجھ میں کمی لانے کے لئے عملی اقدامات کی بھی اشد ضرورت ہے ۔یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر کراچی ریجن کے سینئر نائب صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، جنرل سیکریٹری سردار عبدالعزیز خان ،دوا خان صابراور ڈاکٹر سنجے بھی موجود تھے۔