Thursday, October 22, 2020
Home Trending پی ٹی آئی کے قافلوں سے تعاون کریں گے،وزیراعلیٰ

پی ٹی آئی کے قافلوں سے تعاون کریں گے،وزیراعلیٰ

murad ali shah 8کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہنا ہے کہ ملک میں ہرکسی کو جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت ہے اس لئے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں جانے والے قافلوں کو روکا نہیں جائے گا۔جامشورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت ہے، تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں شامل ہونے والے قافلوں سے مکمل تعاون کیا جائے گا اور انہیں سندھ میں کسی بھی جگہ روکنے کے لئے سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی لیکن مظاہرین کو بھی چاہئے کہ وہ کسی کو نقصان پہنچائے بغیر اپنا مقصد پورا کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ کی قیادت سے رابطہ کرکے بتایا گیا ہے کہ اگر سندھ میں احتجاج کرنا ہے تو وہ پرامن طریقے سے ہونا چاہئے کسی فرد کو بھی سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے تشدد کے واقعات قابل مذمت ہیں وفاقی حکومت کو اس معاملے کا سیاسی حل نکالنا چاہئے ملک میں جمہوری دور میں سب کو احتجاج کا حق ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کےلئے سابق صدر آصف علی زرداری نے چین کے 22 دورے کئے لیکن اس منصوبے سے جو فائدہ سندھ کو ملنا چاہئے تھا وہ نہیں مل رہا جس پر ہمیں اعتراضات ہیں اور اس متعلق ہم نے اے پی سی اور متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کردیا ہے جب کہ چین میں سی پیک کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں بھی تحفظات بتائیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...