Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان قیادت آگے بڑھیں، علی زیدی

عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان قیادت آگے بڑھیں، علی زیدی

pti-stamp-picکراچی، پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے آرگنائزر علی زیدی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں نظریاتی کارکنان کو پارٹی ٹکٹ دیں گے۔بلدیاتی الیکشن ہی جمہوریت کی پہلی سیڑھی ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کے مسائل کے حل کے لئے پارٹی کارکنان بلدیاتی انتخابات میں متحد ہو کر الیکشن مہم کا آغاز کریں ۔عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان قیادت آگے بڑھے ۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز کراچی کے دفتر ’’انصاف ہائوس ‘‘نر سری میں لیبر ونگ سندھ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔وفد کی قیادت پی ٹی آئی لیبر ونگ سندھ کے صدر نمروز خان کر رہے تھے۔وفد میں صوبائی جنرل سیکریٹری امجد اللہ خان، زر ولی خان، شیر محمد بھی شامل تھے۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ لیبر ونگ کسی بھی سیاسی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔مزدوروں کی بقاء اورخوشحالی کے لئے تحریک انصاف ایک جامع منصوبہ رکھتی ہے ۔جس ملک کے مزدور اور کسان خوشحال ہوتا ہے وہی ملک ترقی کی را ہ پر گامزن ہوتاہے۔بد قسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے مزدوروں کو ہمیشہ دیوار کے ساتھ لگایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی لیبر ونگ کے کارکنا ن بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں اور اپنے حقوق کے حصول اور مزدوروں کی آواز اٹھانے کے لئے بلدیاتی اداروں میں ضرور پہنچیں ۔اس موقع پر لیبر ونگ سندھ کے صدر نمروز خان نے پی ٹی آئی کراچی ریجن کے آرگنائزر علی زیدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے نظریے کو پھیلانے کے لئے لیبر ونگ کے تمام کارکنان اپنا کلیدی کردار اداکریں گے اور تحریک انصاف کراچی کی قیادت کے ساتھ مل کر بھر پور انتخابی مہم شروع کریں گے۔ آج پورے ملک کا مزدور طبقہ اپنے مسائل کے حل کے لئے تحریک انصاف کی قیادت چیئر مین عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اس وقت عمران خان واحد سیاست دان ہیں جس سے پاکستان کے پسے ہوئے طبقے اور خصوصاً مزدوروں کا مستقبل وابستہ ہے۔ چیئر مین عمران خان کے اس نعرے نے ’’عدالتی انصاف سے معاشی انصاف تک‘‘ مزدور طبقے کو متاثر کیا ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ یہ صرف نعرہ نہیں بلکہ حقیقت ثابت ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...