Wednesday, January 27, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

سی این جی اسٹیشن پھر بند، شہری مشکلات شکار

سی این جی پھر بند، سوئی سدرن گیس کمپنی نے بدھ کی صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک کراچی سمیت...

گلشن اقبال، گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

 شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب، گلشن اقبال موتی محل کے قریب شاپنگ مال کے سامنے گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی...

پاکستان ریلوے کا آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا

سسٹم کی خرابی یا پھر بکنگ کا رش، پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا، شہریوں کو آن لائن بکنگ کرانے...

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات، دونوں رہنمائوں میں ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورت...

الزام تراشیوں کے خلاف عمران خان کو نوٹس، عمران خان نے جواب جمع کروادیا

Imranکراچی، ایم کیو ایم کی جانب سے زہرا شاہد کے قتل پر الزام تراشیوں کے خلاف عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس، عمران خان نے ہرجانہ دائر ہونے پر جواب جمع کرواتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ ایم کیو ایم دہشتگردوں کی جماعت ہے۔ جو کہا ذاتی رائے تھی اور ذاتی رائے آئینی حق ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین کی ایم کیو ایم کے خلاف سخت تقاریر اور زہرا شاہد کے قتل کا الزام، متحدہ نے کپتان پر پانچ ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، جس کا جواب آج عمران خان نے جمع کروا دیا۔ عمران خان کا جواب میں مؤقف رہا کہ زہرا شاہد کے قتل کا الزام ایم کیو ایم پر لگانا پی ٹی آئی رہنماؤں اور میری زاتی رائے کا اظہار ہے، اور یہ ہمارا آئینی حق ہے۔کپتان کی طرف سے جواب دیا گیا ہے کہ چونکہ نائن زیرو پر چھاپہ پڑا اور متحدہ کے کارکنان بشمول قائد الطاف حسین مقدمات قائم ہیں لہذا ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم دہشتگردوں کی جماعت ہے۔ جواب میں یہ بھی کہا گیا کہ متحدہ نے ہرجانے کا دعویٰ ذاتی عناد پر دائر کیا اس کی قانونی حثیت نہیں، لہذاٰ مقدمہ خارج کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat