Saturday, October 24, 2020
Home خصوصی رپورٹس کراچی میں پی ٹی آئی کا جلسہ(محمد علی)

کراچی میں پی ٹی آئی کا جلسہ(محمد علی)

IMG-20140917-WA0054مزار قائد سے منسلک سڑک پر پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی رپورٹنگ کے لیے ساڑھے تین بجے پہنچا، پیپلز چورنگی کی طرف روڈ کنٹینرز لگاکر بند کیا گیا تھا جبکہ مرکزی اسٹیج بھی اس کے قریب ہی بنایا گیا تھا۔ اس وقت شرکا کی آمد کا سلسلہ بہت کم تھا۔ پریس گیلری تک جانے کے لیے مجھے جگہ جگہ کھڑے ”پی ٹی آئی ٹائیگرز“ کو پانچ سے زائد بار اپنا تعارف اور پریس کارڈ دکھانا پڑا۔ جو شرکاءآچکے تھے وہ آگے سے آگے جگہ بنانے کی کوشش میں تھے۔
خواتین کی زیادہ تعداد واضح طور پر دیکھی جاسکتی تھی جبکہ نوجوان اور بوڑھے افراد بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ اکثر خواتین نے تحریک انصاف کے جھنڈوں والے لباس میں پہن رکھے تھے۔ شرکاءکا جوش و خروش دیدنی تھا۔ اسٹیج سے وزیراعظم میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے خلاف ہونے والی نعرے بازی کا شرکا بھرپور جواب دے رہے تھے۔ دھرنے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان اور کوچ جاوید میانداد اور محسن حسن خان نے بھی شرکت کی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شرکاءکی تعداد بڑھتی گئی حتی کہ پیپلز چورنگی سے ایم اے جناح روڈ تک سر ہی سر نظر آنے لگے۔ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے 5 لاکھ شرکاءکی شرکت کا دعویٰ کیا جبکہ حساس اداروں کے مطابق دھرنے میں 60 سے 70 ہزار افراد شریک تھے۔
10700609_849830505036735_7144514592129491625_oدھرنے کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ پہلا خطاب محسن حسن خان نے کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، کراچی والوں نے ہمیشہ حق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس کی دنیا بھر میں عزت ہو۔ تحریک انصاف کے رہنما سبحان علی ساحل نے کہا کہ کراچی کی عوام ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہے۔ کراچی کے نوجوان اعلیٰ تعلیم اور ملازمت سے محروم ہیں۔ ابھی تحریک انصاف خواتین ونگ کی نائب صدر ناز بلوچ کا خطاب کے دوران عمران خان کی آمد ہوئی۔ عمران خان کی آمد کے ساتھ ہی شرکاءنے شرکاءنے گونواز گو کی شدید نعرے بازی کی۔
شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی سے 37 ہزار ڈاکٹر اور انجینئر ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ انہوں نے کراچی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دنیا میں بڑی بڑی بے شرم حکومتیں دیکھی ہونگی مگر اس سے بے شرم حکومت نہیں دیکھی ہوگی۔ پوری قوم حکومت کے خلاف اکٹھی ہوچکی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ حکومت کی قربانی سے پہلے قربانی ہوگی۔ اگر عمران خان کہیں تو ٹرینوں اور جہازوں میں بھی دھرنے دیں گے۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر لغاری نے کہا کہ سندھ عمران خان کا دوسرا گھر ہے۔ عوام کو کبھی بھٹو اور کبھی قائد اعظم کے نام پر دھوکہ دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں کامیابی کے بعد کنٹینر کراچی کا رخ کرے گا۔
PTI2شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی والوں کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں، اہلیان کراچی نے 2013ءکے الیکشن میں تحریک انصاف کو ساڑھے آٹھ لاکھ ووٹ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی زندہ دل والوں کا شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد دھرنے کا چالیسواں اور حکومت کے خاتمے کا دن ہے۔ عمران خان نے سوئی ہوئی قوم کو جگا دیا ہے۔ جو کہتے ہیں کہ دھرنے میں 3 ہزار افراد ہیں انہیں کہتا ہوں کہ کراچی میں دھرنے کے شرکاءگنتی کرکے بتائیں، ہر پاکستانی کی زبان پر گو نواز گو کا نعرہ ہے۔
شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا ذکر کرتے ہوئے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں جاوید ہاشمی باغی ہیں یا داغی ہیں۔ اس موقع پر شرکاءنے جاوید ہاشمی کے خلاف ”داغی، داغی“ کے نعرے بھی لگوائے۔ انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ملتان میں فیصلہ دینا ہے کہ یہ باغی ہے یا داغی ہے ۔ نواز شریف اسمبلی سے استعفیٰ دینے والوں کو استعفے نہ دینے پر اکسا رہے ہیں، یاد رکھیں جس نے عمران خان کی کمر میں چھرا گھونپا تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سندھ کے چپے چپے کا دورہ کریں گے اور سندھ کے عوام کو نالائق حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو کی نہیں زر اور زرداری کی جماعت لگتی ہے۔

10505299_849539771732475_3169841548337909071_nعمران خان نے اپنے خطاب میں شرکاءسے وعدہ لیا کہ ظلم برداشت نہیں کریں گے جس پر شرکاءنے ہاتھ اٹھا کر وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں ظلم کے آگے جھک جاتی ہیں وہ غلام بن جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے عوام کو تقسیم کیا ہوا ہے اور سیاسی فائدہ اٹھا رہے ہیں، میں قوم کو اکٹھا کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ ووٹ کے ذریعے اپنا لیڈر منتخب کرسکیں۔ 1970 کے علاوہ ملک میں ہونے والے تمام الیکشنز میں دھاندلی ہوئی۔ انہوں نے یہ ایک بار پھر واضح کیا کہ جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے ہم نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان بنانا ہے جبکہ دوسرے ملکوں سے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے پاکستان آئیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد جزا اور سزا کا قانون لائیں گے۔ ظلم کرنے والوں کے خلاف قانون بنائیں گئے۔ ظالم وڈیروں کے خلاف قانون بنائیں گے۔ تعلیم پر سب سے زیادہ پیسہ خرچ کریں گے۔ ٹیچرز اور فروفیسرز کی تنخواہیں بڑھائیں گے۔ پولیس کرپشن سے پاک کریں گے اور کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں گے۔ انہوں نے خیبر پختواخوا کی پولیس کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی پولیس غیر جانب دار ہے۔ عدلیہ کو درست کریں گے، ججوں کی تنخواہیں بڑھائیں گے تاکہ کوئی ججوں کو رشوت نہ دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ شرکا ءکو منتخب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جب ہی ہوگا کہ آپ میرا ساتھ دیں گے۔ عمران خان نے مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تحریک انصاف کی خواتین کے لیے جو الفاظ استعمال کیئے اس پر قوم اور عمران خان آپ کو معاف نہیں کریں گے۔
10484897_849494875070298_1215363942283634536_nعمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں بہترین بلدیاتی نظام لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں عوام کی خود مختاری ہوتی ہے۔ جب تک بلدیاتی نظام نہیں آجاتا عوام وڈیروں اور جاگیرداروں کی غلامی کرتے رہیں گے۔ خیبرپختوانخوا میں مثالی بلدیاتی نظام لاکر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ اسٹیل ملز کے ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ ہم نے ہر کمزور طبقے کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ PTI کسی ایک صوبے کی جماعت نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جماعت ہے۔ PTI میں الیکشن ہونگے، عمران خان کے بیٹے سیاست نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم سندھیوں کو بھٹو کے نام پر دھوکہ دیا جاتا ہے۔ عمران خان آپ عوام کی مدد سے وڈیروں کے مقابلہ کرکے دکھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ حکومت میں شمولیت کے بغیر نہیں ہوسکتی۔ کراچی میں پانی بھی خرید کر پینا پڑتا ہے۔ میں تمام مافیا کا مقابلہ کرکے دکھاﺅں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...