Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں نوجوانوں کی اکثریت تحریک انصاف سے وابستہ ہے.علی زیدی

نوجوانوں کی اکثریت تحریک انصاف سے وابستہ ہے.علی زیدی

ptiکراچی. پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کی اکثریت تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے وابستہ ہے. سیاسی کارکن ہی پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نظریے کے پیغام کوگھرگھر پہنچانے میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پاکستان وہ خوش قسمت ملک ہے جس کی آبادی کا 60فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔
یہ باتیں انہوں نے پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کے صدر امجد خان آفریدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کے نوجوانوں کی اکثریت تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے وابستہ ہےاور وہ نوجوان پاکستان میں تبدیلی کے خواہاں ہےں .
پاکستان میں 67سال سے جاری موروثی اور کرپٹ سیاستدانوں نے پاکستانی عوام کو سیاست سے بدظن کر رکھا تھا لیکن چیئرمین عمران خان کی سیاسی جدوجہد نے پاکستانی قوم اور خصوصاً نوجوانوں کو نیا حوصلہ اور عزم دیا ہے اور اس وقت چیئرمین عمران خان پاکستانی قوم کے لیے امید کی واحد کرن بن چکے ہیں ۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کے صدر امجد خان آفریدی نے تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر علی زیدی کو تنظیمی ذمہ داری ملنے پر انہیں مبارکباد دی .

حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...