Monday, October 19, 2020
Home Trending پاکستان تحریک انصاف کی ریلی و دھرنا، گو نواز گو کے نعرے

پاکستان تحریک انصاف کی ریلی و دھرنا، گو نواز گو کے نعرے

pti-rally2کراچی،         پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی ہدایت پر ہفتے کو بھی شاہراہ فیصل نرسری پر دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کے باعث شاہراہ فیصل پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ بعدازاں دھرنے کے شرکاءپرامن طور پر ریلی کی شکل میں سی ویو کلفٹن پہنچ گئے جہاں انہوںنے دوبارہ دھرنا دیا۔ دھرنے میں کارکنان، خواتین اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاءنے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر گو نوازشریف گو اور انتخابی دھاندلی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

شاہراہ فیصل پر دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر نادراکمل خان لغاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جنون نے عمران خان کی ہدایت پر پوری قوم کو بیدار کردیا ہے، اب تبدیلی کی تحریک چل پڑی ہے۔ اس ملک میں اب نیا نظام آکر رہے گا۔ یہ نظام انصاف اور قانون کی بالادستی اور عوام کے مسائل کے حل کا نظام ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ 2013ءکے انتخابات میں کراچی سمیت ملک بھر میں دھاندلی کی گئی۔ نوازشریف جعلی مینڈیٹ کے ذریعے برسراقتدار آئے اور تحریک انصاف جو انتخابات جیت چکی تھی ان کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا۔

نادراکمل لغاری نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم دھرنے جاری رکھیںگے۔ رکن سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین نے کہا کہ اب انصاف کا جنون کراچی آئے گا اور نوجوانوں کے لیڈر عمران خان جلد کراچی کا دورہ کریںگے اور ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ دھرنے سے خرم شیرزمان، ثمرعلی خان، نجیب ہارون، سبحان علی ساحل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو فوری تحلیل کیا جائے اور انتخابی اصطلاحات فوری طور پر کیا جائے تاکہ آئندہ ہونے والے شفاف انتخابات ہوسکے اور عوام کے اصل نمایندے برسراقتدار آکر ان کے مسائل کو حل کرسکیں۔ سی ویو کلفٹن پر دھرنے میں پی ٹی آئی کے ترانوں پر نوجوانوں نے والہانہ رقص کیا، خواتین اور نوجوانوں نے چہروں پر پینٹنگ کے ذریعے پارٹی پرچم بنوا رکھے تھے۔ دھرنے میں پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین اور مسلم لیگ (ق) کے مقامی رہنماو¿ں اور کارکنان نے بھی شرکت کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...