Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جھرلوبرانڈ حکومت کیلئے مہلت جمہوریت کیلئے مہلک ہے ۔عمرڈار

جھرلوبرانڈ حکومت کیلئے مہلت جمہوریت کیلئے مہلک ہے ۔عمرڈار

     pti-stamp-picپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمرڈار نے کہا ہے کہ جھرلوبرانڈ حکومت کیلئے مہلت جمہوریت اورمعیشت کیلئے مہلک ہے۔حکمرانوں کی بیان بازی اوربہانے بازی نے عوام کومتنفراورمضطرب کردیا ۔ اقتدار کیلئے چورراستہ استعمال کرنیوالے اپنے بدعنوان حواریوں سمیت کسی کااحتساب نہیں کرسکتے۔ حکمرانوں کی گفتاراوران کے کردارمیں زمین آسمان کا فرق ہے۔ پی ٹی آئی نے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے دھاندلی کیخلاف سٹینڈ لیا اوردھرنادیا ۔انتخابات میں ووٹوں کی چوری روکے بغیرملک وقوم کی تقدیر نہیں بدلے گی ۔حکومت نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں ،محض ٹائم پاس کیا جارہا ہے ۔ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام تک سیاسی دھند نہیں چھٹ سکتی ۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔عمرڈارنے مزید کہا کہ حکمران اقتداربچانے کیلئے وعدے کرتے ہیں مگر ان کی نیت وعدے وفاکرنے کی نہیں ہوتی ۔ وعدوں کی پاسداری کے معاملے میں حکمرانوں کاٹریک ریکارڈاچھا نہیںہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کے صبر وتحمل کامزید امتحان نہ لیا جائے۔اگرعمران خان نے دوبارہ دھرنے کی کال دے دی تواس بار ٹائیگرز کاسونامی جعلی حکومت کواپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سانحات اورحادثات رونماہورہے ہیں جبکہ حکومت کی کارکردگی محض اعلانات اوراشتہارات تک محدود ہے ۔ سانحہ پشاور کے باوجود حکومت کی ترجیحات میں کوئی تبدیلی آئی اورنہ اس کی سمت درست ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک موثراورمنظم ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کا قیام اشد ضروری ہے ۔شہرقائد© ؒ اورشہر لاہورمیں کاروباری مراکز میں ہونیوالی ہولناک آتشزدگی اورقیمتی انسانی جانوں کاضیاع سندھ اورپنجاب حکومت کی نااہلی کاشاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے ہردورمیں دستیاب وسائل کا غلط استعمال کیا جبکہ عوام تعلیم اورصحت سمیت بنیادی سہولیات سے محروم رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...