تحریک انصاف سندھ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما لیاقت جتوئی نے سیف اللہ ابڑو کو مشکوک شخص قرار دے دیا، ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ ہمیں مشورے میں شامل نہیں کیا جاتا چند لوگ ہی فیصلے کررہے ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی روز بروز زوال کی جانب گامزن ہے ، انہوں نے سیف اللہ ابڑو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بندہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھتا ہے،