Tuesday, October 27, 2020
Home Trending فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4افراد جاں بحق، ٹارگٹ کلر گرفتار

فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4افراد جاں بحق، ٹارگٹ کلر گرفتار

 crime, firing (1)فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اورنگی ٹاو¿ن سیکٹر گیارہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابقہ کونسلر رشید اور ان کے بیٹے عادل کو قتل کردیا گیا۔ کورنگی زمان ٹاو¿ن سے ایک شخص کی لاش ملی۔ ملیر میمن گوٹھ میں ندی سے خاتون کی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ شاہ لطیف پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایڈوکیٹ ریاض حسین پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
ادھر رینجرز نے رنچھوڑ لائن سے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم ٹارگٹ کلر ہے اور اس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ پولیس نے لانڈھی میں چاول گودام موڑ کے قریب کارروائی میں ڈینجر گینگ کے تین کارندے گرفتار کیے۔ ملزمان ڈکیتی کی پچاس سے زائد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ حسن اسکوائر کے قریب مبینہ پولیس نے مقابلے میں تین ڈاکوو¿ں کو گرفتار کرلیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...