Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں عدالت ماما قدیر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم

ماما قدیر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم

mama qadeer1کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماؤں ماما قدیر بلوچ اور فرزانہ مجید کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وہ آزاد پاکستانی کی حیثیت سے دنیا میں کہیں بھی جاسکتے ہیں۔ جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس فاروق علی شاہ پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے بلوچ قوم پرست رہنما ماما عبدالقدیر اور فرزانہ مجید کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ماما قدیر اور فرزانہ مجید لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز بلند کرتے ہیں، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ریاست مخالف ہیں۔ وہ پرامن شہری اور پاکستان کی حدود کا احترام کرتے رہے ہیں، انھیں رواں سال جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیا گیا لیکن وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی نے موقف اختیار کیا کہ ماما قدیر نوجوانوں کو مسلح افواج اور وفاق پاکستان کے خلاف بھڑکاتے رہے ہیں، جس پر ماما قدیر کے وکیل نے کہا کہ اگر ان کے موکل پاکستان کی حدود کے اندر اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ پاکستانی افواج کے خلاف بغاوت کررہے ہیں۔عدالت عالیہ نے ڈپٹی اٹارنی سے سوال کیا کہ کیا ماما قدیر کے خلاف کوئی مقدمہ ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اس پر خاموشی اختیار کی، جس پر عدالت نے حکم جاری کیا کہ وہ پرامن اور آزاد شہری ہیں ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...

کورونا وائرس، کاروباری اوقات میں کمی پر غور

کراچی، کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، حکومت کا کاروبار اور تقریبات کے اوقات کار میں تبدیلی اور ایس او پیز پر سختی...

گستاخانہ خاکے،سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کراچی، فرانس میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے صوبائی...

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...