Saturday, October 24, 2020
Home Trending اردو بولنے والنے خود کو سندھی تسلیم کریں، ڈاکٹر قادر مگسی

اردو بولنے والنے خود کو سندھی تسلیم کریں، ڈاکٹر قادر مگسی

 qadir magsiسندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی چیئر مین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاہے کہ سندہ دھرتی کی تقسیم کی بات کرنے والے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ،پانچ کروڑ سندہیوں کی دھرتی کے وارث زندہ ہیں ،سندہ ایک ملک ہے اور ہمیشہ سے غیرملکیوں کے حملوں کا مقابلہ کرکے انہیں بھگایاہے ،آج بھی سندھ کے لازوال کردار دودو اور ہیموں زندہ ہیں، سجاول میں اسماعیل کھتری کی دعوت پر نجی دورے کے موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پی پی حکومت غداری کا کردارادا کررہی ہے ،جبکہ قومپرست حلقوں میں بھی جئے سندھ کے دھڑے ایم کیوایم کے ساتھ مل چکے ہیں، انہوں نے کہاکہ سندھ کی حفاظت ہر سندھی کا فرض ہے ،نوے کے عشرے میں بھی سندھیوں نے سندھ کی حفاظت کی اور آج بھی کریں گے، سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، انہوں نے کہاکہ سندھ کے خلاف سازشیں جاری ہیں اور تمام سندھیوں کو جاگنے کی ضرورت ہے ہم یہ پیغام سندھ کی ہر گاﺅں گلی میں پہنچائیں گے، سندھ میں رہنے والے اردو بولنے والے خود کو سندھی تسلیم کریں اور ایم کیوایم کی سازش میںشریک نہ ہوں ،سندہ کی تقسیم کی بات کرنامحض فساد پھیلانے کی سازش ہے، ایسے فسادیوں کو منہ توڑ جواب دیاجائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...