سندھ اسپورٹس بورڈ قائداعظم ڈ ے ایتھلیکٹس چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول‘ کالجز‘یونیورسٹیز کے علاوہ کلب لیول کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہونے والے ان مقابلوں میں100 میٹر‘200 میٹر‘400 میٹر‘800میٹر‘1500 میٹر اور5000 میٹر ریس‘4X100 ریلے‘ شاٹ پٹ‘ جیوین ڈسکس اور لانگ جمپ شامل تھے۔ بوائز کے فائنل مقابلوں میں اسپیڈ اسٹار کلب 81 پوائنٹس کے ساتھ فاتح ٹرافی کی حقدار قرار پائی‘ ایتھلیکٹس فٹنس اسکول80پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سندھ ٹریک اینڈ فیلڈ 73 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی‘ خواتین کے مقابلوں میں سندھ ٹریک اینڈ فیلڈ کلب87 پوائنٹس کے ساتھ اول پوزیشن‘ اسپیڈ اسٹار کلب46 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ کراچی اسکول گیمز اکیڈمی30پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائی‘ ایونٹ کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے سپرنٹنڈنٹ عبد الشکور میمن تھے،