ملیرندی اراضی الاٹ،قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

QAIM ALI SHAH 2کراچی سندھ ہائیکورٹ نے ملیر ندی کی اراضی غیرقانونی الاٹ کرنے کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سابق وزیراعلیٰ سندھ نے موقف اختیار کیا ہے کہ جو زمین الاٹ کی تھی بعد میں اس کو منسوخ کر دیا گیا،عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کوگرفتاری سے روکا جائے،نیب پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ نیب کوجواب کی کاپی فراہم نہیں کی گئی،عدالت نے ملزم کے وکیل کو جواب کی نقول نیب پراسیکیوٹر کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top