Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

آپریشن کے دوران 15 سو سے زائد ٹارگٹ کلر،487 بھتہ خورپکڑے گئے، وزیراعلیٰ سندھ

qaim ali shahکراچی، وزیراعلٰی سندھ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کسی جماعت کیخلاف نہیں، ملٹری کورٹس کو چوسٹھ مقدمات بھیجے ہیں، جبکہ پندرہ سو سے زائد ٹارگٹ کلر اور چار سو ستاسی بھتہ خور پکڑے ہیں۔وزیراعلٰی ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی آپریشن پر سب کو اعتماد میں لیا۔ کراچی اپریشن کسی جماعت کیخلاف نہیں، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کیا جارہاہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس سال تحریک طالبان کے باون دہشتگرد جبکہ اٹھ سو سے زائد دہشتگردوں کوماراگیا۔ پندرہ سو سے زائد ٹارگٹ کلر اور چار سو ستاسی بھتہ خور پکڑے گئے۔ ولی بابرقتل کیس کے گواہ کو ہم نے تحفظ فراہم کیا۔وزیر اعلٰی نے کہا کہ ملٹری کورٹس سے مشاورت صوبائی لیگل ایڈ کمیٹی کررہی ہے، جبکہ ملٹری کورٹس کو چوسٹھ مقدمات بھیجے ہیں، ہم نے فورسزکو مضبوط کیا، جس پر وفاقی حکومت نےمدد کی۔ جبکہ شکارپور کیس بھی حل کرنے میں ہم کامیاب رہے ہیں۔

Open chat