Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطحی اجلاس

MetroBusNEWqaimalishahphotoexpress-کراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی بقیہ32بسیں چار سے چھ ہفتوں کے دوران سڑک پر لانے اور قائدآباد سے ٹاور روٹ کے بجائے عوامی بس سروس کوگلشن حدید اور اسٹیل ٹاﺅں تک توسیع دینے کے احکامات دیئے ہیں۔انہوں نے مزیدہدایت کی کہ باقی ماندہ ان32کے ایم سی عوامی بس سروسز کی بسوں میں سے 18بسیں سہراب گوٹھ سے صدر اور سرجانی ٹاﺅں سے صدر کے روٹ پر چلائی جائیں۔

وزیراعلیٰ ہاﺅس میں کراچی اور اندرون سندھ سے سپر ہائی وے کے ذریعے آنے والے لوگوں کو کراچی شہر میں بہترین ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے قائدآباد سے ٹاور تک 36کے ایم سی عوامی بسوں کی پہلی کھیپ چلانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عوامی بس سروس کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں کے لوگ اپنے اپنے علاقے تک اس بس سروس کو توسیع دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلشن حدید اور اسٹیل ٹاوں قائدآباد سے ملحقہ علاقے ہیں اس لئے اس عوامی بس سروس کو ان علاقوں تک بھی توسیع دی جائے تاکہ ان علاقوں کے لوگ بھی اس سے استفادہ حاصل کریں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دی کہ وہ کچھ بسوں کو گلشن حدید اور اسٹیل ٹاﺅں سے ٹاور کے روٹ پر بھی چلائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی