کراچی،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کو پیداوار سے محروم کرکے برآمدی ایل این جی پر منتقل کرنا نا انصافی ہے۔کراچی میں سندھ ریونیو بورڈ ٹیکس فورم کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ بورڈ آف ریونیو کے قیام سے صوبائی حکومت مالی طور پر خودمختار ہوئی ہے۔ سیلز ٹیکس کی وصولی جب وفاق کے پاس تھی تو صرف آٹھ ارب روپے ملتے تھے۔ اب صوبے نے ٹیکسوں کی وصولی انچاس ارب تک پہنچا دی ہے۔ایل این جی کی درآمد پر سندھ حکومت کو تحفظات ہیں۔ سندھ میں گیس کی ستر فیصد پیداوار ہے لیکن صرف تیس فیصد گیس سندھ کو ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کو ٹیکس میں تبدیل کرنے سے یہ قابل تقیسم ٹول سے باہر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ تنقید برائے تنقید نہ کریں۔