Friday, October 30, 2020
Home Trending بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ، قائم علی شاہ

بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ، قائم علی شاہ

qaim-ali-shahکراچی ، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی ایگزیکیوٹو کمیٹی کا اجلاس پی پی سندھ کے صد ر اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 20ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن، 25-اپریل کو کنٹونمینٹ بورڈز کے الیکشن تنظیمی ہونے والے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تمام ضلعی صدور نے اپنے اپنے ضلع کی تنظیمی اور سیاسی صورتحال پر اپنی اپنی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ کنٹونمینٹ بورڈ کے الیکشن میں پارٹی کی جانب سے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں، اور امیدواروں نے اپنی عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پارٹی 20ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور ہر یونین کمیٹی اور یونین کونسل میں امیدوار نامزد کرے گی پارٹی کی تنظیمیں اور کارکناں بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے پورے صوبے میں عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے اور کر رہی ہے، گذشتہ حکومت میں ہم نے غربت کو ختم کرنے کیلئے 2لاکھ سے زائد نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کیں ہیں پورے صوبے میں سڑکوں کے جال بچھائے ہیں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے کئی منصوبے مکمل کئے ہیں اور مزید منصوبوں پر کام جاری ہے۔ کراچی کیلئے پانی کے منصوبےK-4پر کام کا آغاز جلد شروع کردیا جائے گا،تاکہ کراچی میں پانی کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔ موجودہ حکومت کے تحت کراچی میں کئی میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے، انڈر پاس اور پل تعمیر کئے جا رہے ہیں، کراچی کی ترقی کیلئے موجودہ عوامی حکومت مزید اقدامات کر رہی ہے ،تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر آ سکیں۔اجلاس میں شیری رحمان، نجمی عالم،راشد ربانی، وقار مہدی،قاسم بلوچ،سعیدچاولہ،مرزا مقبول،راجہ رزاق، ندیم بھٹو، ظفر صدیقی، فرزانہ بلوچ ،جاوید ناگوری،ساجد جوکھیو،اعجاز بلوچ،امتیاز خان، شہزاد مزاری، اقبال ساند، مشتاق مٹو اور دیگر نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...