Monday, October 26, 2020
Home Trending عوام سندھ حکومت کی خدمات کوسراہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

عوام سندھ حکومت کی خدمات کوسراہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

qaim ali shahسندھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی قائم علی شاہ اپنے ہی منہ میاں مٹھوں بن گئے اور عوام کے پرسکون ہوکر ساحل سمندر پر رخ کر نے کو امن وامان کی بہتر صورتحال قرار دے دی۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت ہوا اجلاس کے دوران سندھ اسمبلی میں حکومت کے نو ماہ کے بجٹ اخراجات پر بحث کی گئی۔ جس پر وزیر اعلی سندھ نے لاعلمی کا اظہار کردیا۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال پر گفتگو کر تے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ مخالفین میں نہ مانوں کی رٹ لگارہے ہیں، آنکھیں بند کرکےحکومت سندھ پر بیان بازی کی جارہی ہے اگر کوئی حکومت کی کارکردگی کو جھٹلارہا ہے تو اس میں ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کا پرسکون ہوکر ساحل سمندر پر تفریح کے لیے جانا امن وامان کا ثبوت ہے، تاجر برادری بھی کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے مطمئن ہیں اجلاس میں سندھ حکومت کی کارکردگیوں کو سراہتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کے وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے تینوں وزرائے اعلٰی کی موجودگی میں امن و امن کے لیے ہمارے اقدامات کی تعریف کی جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...