Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت سندھ میں سرکاری ملازمتوں پرعائد پابندی اٹھالی گئی

سندھ میں سرکاری ملازمتوں پرعائد پابندی اٹھالی گئی

jobکراچی: سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی اٹھاتے ہوئے وزیر ِ اعلیٰ نے تمام سیکریٹریز کو میرٹ پر بھرتیاں کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھرمیں سوا سال سے زائد عرصے سے عائد سرکاری بھرتیوں پرسے پابندی اٹھالی گئیں ہیں۔ تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریکروٹمنٹ اور سلیکشن کمیٹیاں قائم کرکے شفاف طریقے سے قوائد کے مطابق بھرتیاں کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی سطح پر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سیکریٹری سروسز ہوں گے ، جبکہ کمیٹی کے ارکان مین سیکریٹری جنرل ایڈمسٹریشن ،ا یڈیشنل سیکریٹری سروسز، و دیگر ارکان شامل ہوں گے، اسی طرح جن محکموں میں ملازمتیں دی جائیں گی، ان محکموں کے سیکریٹری کو کمیٹی کا سربراہ جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری سروسز اور متعلقہ محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری سمیت دیگر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اضلاع کی سطح پر ملازمتوں کیلئے ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے سربراہ جبکہ جن محکموں کی ملازمتیں ہوں گے ان محکموں کے ضلعی افسران کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر تمام محکموں کے افسران کو بھرتیوں کیلئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اخبارات میں اشتہارات دیں اوردرخواستیں طلب کریں۔ جس کے بعد اسکروٹنی کے ذریعے ٹیسٹ اور انٹرویوز منعقد کئے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...