Tuesday, October 27, 2020
Home Trending خورشید شاہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جیل میں علی نواز شاہ...

خورشید شاہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جیل میں علی نواز شاہ سے ملاقات

Central Jailکراچی، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سینٹرل جیل کراچی میں سابق صوبائی وزیر زراعت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ قومی اسمبلی میں پی پی کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی موجود تھے۔سینٹرل جیل کراچی میں کی جانے والی ملاقات کے موقع پر میڈیا کو جیل سے باہر ہی رکھا گیا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق یہ ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی،قائم علی شاہ اور علی نواز شاہ پرانے دوست ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز کراچی کی احتساب عدالت نےلیفٹ بینک آؤٹ فال ڈرینج منصوبے میں کرپشن پرپیپلز پارٹی کےرہنما ء اور سندھ کےسابق وزیر علی نواز شاہ کو پانچ سال قید اور پانچ لاکھ چھیاسٹھ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...