Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت لیاری ایکسپریس وے منصوبے کوعوامی مفاد کے پیش نظر جلد از جلد...

لیاری ایکسپریس وے منصوبے کوعوامی مفاد کے پیش نظر جلد از جلد مکمل کیاجائے،سید قائم علی شاہ

qaim-ali-shah320x180کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تجاوزات کا خاتمہ کرکے لیاری ایکسپریس وے منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کہا ہے کہ تجاوزات ہٹانے سے متاثرہ لوگوں کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے تاکہ عوامی مفاد کے پیش نظر اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاﺅس میں لیاری ایکسپریس وے منصوبے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میںسینئر صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ ، چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری (منصوبہ بندی و ترقیات) اعجاز علی خان، سینئر میمبر بورڈ آف رونیو محمد وسیم، کمشنر کراچی شعیب صدیقی ، سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت کے علاوہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نمائندگان ، ویسٹ اینڈ سینٹرل کے ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت ۔اس موقع پر کمشنرکراچی نے کہا کہ ضلع وسطی اور غربی میں دو دو کلومیٹرز تک تجاوزات کا خاتمہ کرایا جائیگا جس کے بعد پراپرٹی مالکان کو معاوضہ ادا کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے اپنے ضلعی میں 78متاثرہ لوگوں کو معاوضے دینے کی فہرست بنائی تھی،لیکن متاثرہ افراد کو تیار کردہ چیک جاری نہ ہو سکے، کیونکہ سندھ ہائی کورٹ نے اس پر اسٹے دیا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ بہت سے متاثرہ افراد نے جن کو معاوضہ نہیں ملا،نے سندھ ہائی کورٹ میں 50ہزار فی متاثرہ فرد کے معاوضہ دینے کیلئے آئینی پٹیشن دائر کی ہوئی ہے،اس موقعے پر سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت نے اجلاس کو بتایا کہ انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے ناظرکو 50ملین روپے جاری کئے ہیں تاکہ وہ انہیں متاثرہ افراد میں تقسیم کرائین۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ضلع غربی کے 1.5کلو میٹر حصے کو تجاوزات سے خالی کرانے کیلئے 5سو ملین روپے جاری کئے ہیں۔اس موقعے پر سینئر میمبر بورڈ آف روینیو محمد وسیم نے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے متعلقہ ڈی سیز کو تجاوزات کا خاتمہ کرکے تعمیرات شروع کرانے کیلئے پہلی ہی رقم جاری کردی ہے،جس کے حوالے سے میں یہ تجویز کروں گا کہ ان علاقوں کو خالی کراکے این ایچ اے کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ ایف ڈبلیو او کے ذریعے تعمیراتی کام شروع کر سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...