Wednesday, October 21, 2020
Home Trending ناراض جیالوں کو پیار محبت سے منائیں گے،وزیر اعلیٰ سندھ

ناراض جیالوں کو پیار محبت سے منائیں گے،وزیر اعلیٰ سندھ

QAIM-ALI-SHAHوزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری دنیا کی بڑی بہادر رہنما شہید بے نظیر بھٹو کا بہادر بیٹا ہے جو کہ اپنی ماں اور نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے 18 اکتوبر 2014 کو کراچی میں قائد اعظم کے مزار کے سامنے ایک تاریخ ساز عوامی جلسے سے خطاب کر کے اپنی جدوجہد کی ابتدا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو ایک ذہین اور عوام دوست رہنما ہیں جس کی مثال انہوں نے پنجاب میں سیلاب متاثرین سے ملنے کے لیے اپنے کپڑوں کی پروا کیے بغیر پانی میں اتر کر دی اور قادر پور بند پر موجود سیلاب متاثرین کے کیمپس میں متاثرین کو گلے لگا کر ان سے اظہار ہمدردی کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے برصغیرکی کئی قد آور شخصیات کے متعلق پڑھا ہے اور دیکھا ہے کہ جو قربانی اور جدوجہد بھٹو خاندان نے ملک اور قوم کے لیے دی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ اس بات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ نے گذشتہ روز سابقہ ضلع ناظم سیکریٹریٹ حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے پہلے جلسے کے لیے تاریخ کا انتخاب اس دن کا کیاگیا ہے جس روز ان کی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو طویل عرصے کے بعد ملک میں جمہوریت کی بقا کے لیے واپس پہنچی تھی اور جن پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں 155 افراد شہید اور 5 سو سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے تمام رہنماوں کی جانب سے معافی مانگی ہے جو ہمارے ناراض کارکنان ہے ہم ان کو پیار اور محبت سے منائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کا مسئلہ پرانا ہے لیکن ٹارگیٹڈ آپریشن کے بعد سنگین جرائم جیسا کہ اغوا برائے تاوان اور ٹارگیٹ کلنگ میں کمی آئی ہے اور سینکڑوں مجرموں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جرائم کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس اور ینجرز کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس کی کارکردگی کی وجہ سے عوام کا پولیس پراعتمادبحال ہوا ہے اور اب عام شہری اپنے نام سے جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہیں اور بلا خوف گواہی بھی دیتے ہیں کیوں کہ حکومت سندھ نے گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قانون پاس کیا ہے جس سے عوام میں حوصلہ اور جرات پیدا ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان آرڈینینس پر چند لوگ اعتراض کرتے ہیں لیکن جنگ جیسے حالات میں ایسے سخت قوانین کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ انسانی حقوق کے علمبردار برطانیہ کی حکومت نے بھی نافذ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی محکمے میں کافی کوتاہیاں ہیں اور محکمے کے افسران خود کومختار کُل سمجھتے ہیں جس پر وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے سخت برہمی کا اظہار بھی کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں محکمہ بلدیات کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 94 افسران کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ غفلت برتنے پر 18 اور 19 گریڈ کے 7 افسران کو معطل بھی کیاگیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی اے اور واسا کی ناقص کارکردگی آج کی بات نہیں بلکہ ان کی کارکردگی کئی سالوں سے اسی طرح کی رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...

سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ سندھ پولیس کے افسران بلاول کے اشارے پر چھٹی پر گئے,ٹوئٹر...