Saturday, October 24, 2020
Home Trending عیدالضحی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

عیدالضحی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

 QAIM-ALI-SHAHوزیراعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے کیسز پی پی او کے قانون کے تحت تحقیقات کے بعد اے ٹی سی کورٹس میں چالان کئے جائیں اور چالان کے بعد پراسیکیوٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ پراسیکیوشن کے عمل کو تیز کریں اور انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہاﺅس میں امن امان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ عبدالسبحان میمن، آئی جی پولیس سندھ، ڈی جی رینجرز، ہوم سیکریٹری، پراسیکیوٹر جنرل سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہاں نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقعہ پر صوبہ بھر باالخصوص کراچی میں عید کے اجتماعات کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے جائیں اور انہوں نے قربانی کی کھالوں کے سلسلے میں بنائے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ھائی پروفائل کیسز کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقعہ پر آئی جی پولیس سندھ غلام سرور جمالی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اختر اور ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام قادر تھیبو سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو امن و امان کے قیام باالخصوص عیدالاضحیٰ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 3000سے زائد مقامات پر عید کے اجتماعات منعقد ہونگے جس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز نے فول پروف اقدامات کئے ہیں اور ان مقامات پر 9610پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ عید کے دن اور عید کے دوسرے دن میں بھی قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے جامع اقدامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی قربانی کی کھالوں کے حوالے سے انشاءاللہ صورتحال کنٹرول میں رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...