Friday, October 30, 2020
Home Trending 2015 تک سندھ کو پولیو سے پاک بنایا جائے گا، قائم علی...

2015 تک سندھ کو پولیو سے پاک بنایا جائے گا، قائم علی شاہ

QAIM-ALI-SHAHکراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ 2015تک سندھ کو پولیو سے پاک بنایا جائیگا۔ سندھ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس کیلئے سخت پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس میں بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاﺅنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے 10رکنی وفد سے ملاقات کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم ملک کے شمالی علاقہ جات میں انتہا پسندی جیسی صورتحال سے نبرد آزما ہیں جس کی وجہ سے وہاں کی آبادی سندھ صوبے باالخصوص کراچی نقل مکانی کررہی ہے، جن کے بچوں کو کسی بھی قسم کی ویکسینیشن پہلے کبھی نہیں کی گئی اور اسی آبادی میں موجود مسلح گروپس نہ صرف پولیو ورکرز کو حراسان کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے اور ایک ہفتے کے اندر سینٹر کو کچھ مزید آفیس بھی مہیا کی جائیں گی۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار اجمل نے کہا کہ جہاں تک پولیو کا تعلق ہے، پاکستان عالمی سطح پر مشکل مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل گیٹس نے پاکستان کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے، اعلیٰ سطحی اجلاسوں کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے قیام اور اس کو فعال بنانے کی سفارشات کے ساتھ رواجی ٹیکون کے پروگرام کو مزید فعال کرنے کی بھی سفارش کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...