Monday, October 26, 2020
Home Trending پیپلزپارٹی کے رہنما سعید چاولہ نے کھلی کچہری میں سہیل احمد...

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید چاولہ نے کھلی کچہری میں سہیل احمد کودھمکیاں دی تھیں، قمر منصور

MQM-RC-PRESS-CONFERENCE(18-12-14)-1 (1)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر قمر منصور نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر ہونے والی کل کی ہڑتال کی توثیق کی ہے، ایم کیو ایم نے کل ملک بھر میں پُرامن یوم سوگ، سندھ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور پہیہ جام کا اعلان کیا ہے۔قمر منصور نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصدماورائے عدالت کارکن کے قتل سے متعلق آگاہ کرنا ہے،پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی آپریشن کا رخ موڑنے کی کوشش کررہی ہے، پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما سعید چاولہ نے کھلی کچہری میں سہیل احمد کو دھمکیاں دی تھیں، سہیل احمد کی لاش موچکو گوٹھ سے ملی ہے، ایم کیو ایم کے معصوم کارکنوں کو بلاجواز نشانہ بنایا جارہا ہے، اب تک ایم کیو ایم کے 36 کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیاگیا۔قمر منصور کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما نے کھلی کچہری میں سہیل احمد کو دھمکیاں دی تھیں،دھمکی کے بعد سہیل احمد کو گرفتار کیا گیا،سہیل احمد کو سادہ لباس اہلکاروں نے 15دسمبر کو گرفتار کیا تھا، حکومت اور ادارے اس صورتحال میں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں،چند پولیس افسران شہر میں سادہ لباس ٹیمیں چلارہے ہیں،فراز عالم کے موبائل فون سے پولیس اہلکار ان کے اہل خانہ سے رشوت طلب کرتے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے اپیل کی تھی کہ لاپتا افراد کے متعلق جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،سادہ لباس لوگ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو اغوا کے بعد قتل کررہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سندھ کے تاجر اور ٹرانسپورٹرز اس ظلم کے خلاف کل اپنی سرگرمیاں بند رکھیں، ایم کیو ایم انصاف کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی، ہم سہیل احمد بھائی کے اہل خانہ سے شرمندہ ہیں اور ان سے معافی مانگتے ہیں۔قمر منصور نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان پرانسانیت سوز تشدد کیا جاتا ہے، کارکنان پر تشدد کرکے ان سے بیانات لیے جاتے ہیں، اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، ایم کیو ایم کو اس قسم کے ظلم وبربریت کےذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی مسکن دھماکا, جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی: گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قريب عمارت میں دھماکے کا ايک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے...

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...