Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں پرویز رشید کی وضاحت ناکافی ہے، قاری محمد عثمان

پرویز رشید کی وضاحت ناکافی ہے، قاری محمد عثمان

qari usman 2کراچی، جمعیت علماءاسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی وضاحت ناکافی ہے۔ اسلام کے بنیادی عقائد دینی مدارس علماءکرام ، دینی تعلیم کا مذاق اڑانے والا شخص اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ترجمانی کا حق نہیں رکھتا ۔ پرویز رشید کو وزارت سے برطرف کر دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بنوریہ ریسٹورینٹ سائٹ میں جمعیت علماءاسلام صوبہ ضلع غربی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب ، مواچھ گوٹھ میں قاری عبدالخالق مدنی اور صحافی محمد اسماعیل کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت ،یوسف گوٹھ ،مدرسہ مصعب بن عمیر میں جے یو آئی کے بزرگ رہنماءقاری امین الدین نقشبندی ہزاروی کی عمرہ ادائیگی سے واپسی پر ان سے ملاقات کے موقع پر علماءکرام اور طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت علماءاسلام ضلع غربی کے امیر سابق ایم پی اے مولانا عمر صادق ، سید اکبر شاہ ہاشمی ، مولانا سید حماد اللہ شاہ ، ڈاکٹر عطاءالرحمن خان ، مولانا مصباح العالم، مولانا عمر صدیقی ، قاری حفیظ اللہ ارشد ، حافظ محمد نعیم ، قاری محمد یونس قاسمی ، قاری طلحہ زیبر سواتی ، قاضی امین الحق آزاد ، انجینئر محمد سلیم ، قاری سعید مہمند ، قاری علی اکبر چھٹا اور دیگر موجود تھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان سے کروڑوں پاکستانیوں کے ایمانی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ان کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم پاکستان کو بھی اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ پرویز رشید کا بیان اتنا واضح ہے کہ اس کی وضاحت کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے اسلام کے بنیادی عقائد ، دینی مدارس ، علماءکرام ، اور دینی تعلیم کا جس انداز سے تمسخر اڑایا ہے۔ وہ کسی مسلمان اور محبت وطن پاکستانی کی شایان شان نہیں۔ وہ اپنے بیان کی وضاحت کے بجائے یہ بتائیں کہ وہ کن قوتوں کے اشارے پر یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اپنا قبلہ درست کرے اور پرویز رشید جیسے وزیر بے تدبیر کو فورا وزارت سے برطرف کر دے۔انہوںنے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماءکرام نے نہ صرف پرویز رشید کے بیان کی شدید مذمت کی ہے بلکہ اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اس لئے اس اہم مسئلے کو صرف چند الفاظ کی وضاحت سے حل نہیں کیا جاسکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نارتھ ناظم آباد میں لڑکی کی ٹارگٹ کلنگ

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک اے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے سامنے گلی میں کار پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی...

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...