Sunday, October 25, 2020
Home کھیل قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ: پہلے روز پانچ میچوں کے فیصلے

قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ: پہلے روز پانچ میچوں کے فیصلے

cricket1320x180کراچی، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے دن پانچ میچوں کی فیصلے ہوگئے۔ سیالکوٹ، حیدرآباد، کراچی بلوز، لاہور اور راولپنڈی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ کراچی وائٹس، ملتان، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور بہاولپور کو شکست ہوگئی۔ سیالکوٹ کے مختار احمد نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری اور پاکستانی ریکارڈ بنایا۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے دن پانچ میچز کھیلے گئے۔ سیالکوٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی وائٹس کو سات رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے مختار احمد کے ایک سو تئیس اور نعمان انور کے اکیاون رنز کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھانوے رنز بنائے۔ کراچی وائٹس چھ وکٹیں گنوا کر ایک سو اکیانوے رنز بنا سکی۔ملتان نے حیدر آباد کے خلاف چار وکٹ کھو کر ایک سو چھیاسی رنز اسکور کیے۔ حیدر آباد نے شرجیل خان کے چھیالیس بالز پر طوفانی اکیانوے اور فیصل اطہر کے چھپن رنز کی مدد سے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف عبور کر لیا۔ کپتان یونس خان کی نصف سنچری کی بدولت ایبٹ آباد نے کراچی بلوز کو ایک سو چون رنز کا ہدف دیا جو فاتح ٹیم نے خالد لطیف کی ففٹی اور فواد عالم کے برق رفتار پینتالیس رنز کے ذریعے تین وکٹوں پر پورا کر لیا۔آخری میچ میں راولپنڈی کی ٹیم نے بہاولپور کو نو وکٹ پر ایک سو پچیس رنز تک محدود رکھا۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے کم بیک میچ میں تئیس رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔ میزبان راولپنڈی نے ناصر جمشید اور نوید ملک کی ففٹیز کی مدد سے تین وکٹیں کھو کر بنا لیے۔ا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...