Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

پاکستان کوئزسوسائٹی کے تعاون سے قائداعظم کوئزمقابلہ

24-1-2018کراچی پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے تعاون سے قائداعظم کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیاعلی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے تعاون سے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مناسبت سے بین الکلیاتی و بین الجامعاتی مقابلہ معلومات عامہ بعنوان قائد اعظم کوئز سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے بشیر جمعہ آڈیٹوریم میں 16 جنوری 2018ء کو منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی مشیر برائے چانسلر سیر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سراج خلجی تھے۔اس کوئز مقابلے کی میزبانی کے فرائض سیدہ تحسین فاطمہ اور سید بکر مجیب ہاشمی نے اور ججزکے فرائض معروف کوئزر اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے سرپرست علیٰ سید جاوید رضا، انجینئر سید شاکر علی اور شاہد جمیل نے انجام دیے۔ ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق کامکس کالج جوہر کیمپس کی یاسمین مجیداور زلیخا عدنان نے پہلی، کراچی یونیورسٹی کے محمد عمار اور ارم شفیق نے دوسری اور مہران ڈگری گرلز کالج کی رملہ شاہد اور آمنہ وہرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پرپاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر معروف محقق و شاعر عقیل عباس جعفری، واجد رضا اصفہانی، سعید احمد سعید، سید ایاز رضا ترمذی، محمد عارف سومرو، علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایوننگ پروگرام کے انچارج سید ریحان علی، نفیس احمد خان، توصیف عالم اور وقار شیرانی بھی موجود تھے۔ آخر میں مہمانِ خصوصی نے اس کوئز مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

Open chat