Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی کورونا کا شکار

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا. وفاقی وزیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میری کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ...

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی انتقال کرگئے

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی انتقال کرگئے، مرحوم کے بیٹے عمر جمالی نے موت کی تصدیق کردی، بیٹے کے مطابق ظفراللہ جمالی تین...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آگیا، ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کے قبل ازیں دو ٹیسٹ مثبت آئے...

کووڈ19، ای او بی آئی کا ہیڈ آفس دو روز کےلئے بند

ایمپلائز اولڈ ایچ بینیٹس انسیٹیوشن کے ہیڈآفس میں دو افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، ای او بی آئی حکام کے مطابق ہیڈ آفس...

قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ کاٹائٹل کورنگی جیم خانہ کے نام

3-01-2018کراچی سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے پکا قلعہ حیدر آباد میں قائد اعظم ون ڈے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں میزبان کورنگی جیمخانہ سمیت حیدر آباد کے 8 معروف فٹبال کلبوں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلہ کورنگی جیم خانہ کراچی اور ہزارہ کلب حیدر آباد کے درمیان کھیلا گیا جسے ایک سخت مقابلے کے بعد میزبان کورنگی جیمخانہ نے ایک گول سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ وقفہ تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابرتھا۔ وقفہ کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی لیکن دفاعی لائین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ میں نہیں جانے دیا۔ کھیل ختم ہونے سے تین منٹ قبل کورنگی جیخانہ کے اسٹرائکر اویس کو گول کرنے کا ایک سنہری موقع ملا جسے انہوں نے بغیر کسی غلطی کے گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کوایک گول کی سبقت دلادی۔ کھیل کے مقررہ وقت تک ہزارہ کلب حیدر آباد گول برابر کرنے میں ناکام رہی۔ فاتح ٹیم کے فقیر شاہ اور ہزارہ کلب کے یاسر جان کو ٹورنانٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور انہیں ٹرافی کے ساتھ کیش پرائز بھی دیا گیا۔دیگر کھلاڑیوں کو انفرادی انعامات اور ہر ٹیم کو ایک ایک فٹبال بھی دی گئی آرگنائزنگ سیکریٹری محمد وسیم عارف نے سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں ہمارے ساتھ تعاون کرکے کھیلوں کے ساتھ دوستی کا ثبوت دیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ڈاکٹر نیاز علی عباس ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرتے رہیں گے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی آرائیں ویلفیئر سینٹر کے نائب صدر محمد اکرم نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ونر اور رنر ٹرافی کے ساتھ نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔

Open chat