بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیقائد اعظم کا 146 واں یوم پیدائش، مزار پر گارڈز تبدیلی کی...

قائد اعظم کا 146 واں یوم پیدائش، مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی میں بابائے قوم کے مزار پر تعینات گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے کیڈٹس گارڈز کے فرائض پاکستان آرمی کے کیڈٹس کےحوالے کیے گئے ۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے مزارِ قائد کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں ، تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل عمر نسیم تھے ۔مہمان خصوصی نے گارڈز کا معائنہ کیا، اعزازی گارڈز نے مہمان خصوصی میجر جنرل عمر نسیم کو جنرل سلام پیش کیا ، انہوں نے مہمانوں کی کتاب پر تاثرات بھی درج کیے ۔ قائد کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سال میں 3 بار، 14 اگست، 6 ستمبر اور 25 دسمبر کو منعقد ہوتی ہے۔پاک نیوی، پاکستان ایئر فورس اور پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس بالترتیب ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code