پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر بین کٹنگ اور ٹام بنٹن کراچی پہنچ گئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کا کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوگیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد یہ کھلاڑی ٹریننگ کا آغاز کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کرس گیل نے ابھی تک پی ایس ایل میں اپنا منفرد اسٹائل نہیں دکھایا ہے، اس بار وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ مل کر اپنا اصل رنگ دکھائیں گے۔