Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے شہید ملت کوئز رننگ ٹرافی کاانعقاد 18اکتوبرکی صبح ہوگا

شہید ملت کوئز رننگ ٹرافی کاانعقاد 18اکتوبرکی صبح ہوگا

quizکراچی فروغِ علم و آگہی کے حوالے سے شہرِ کراچی کے سب سے معتبر و مستند علمی ادارے پاکستان کوئز سوسائٹی نے اپنی دیرینہ روایت کے مطابق بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے وسعتِ راست شہید ملت لیاقت علی خان کے یومِ شہادت کے حوالے سے بین الکلیاتی و جامعتی مقابلہ معلومات ’’شہید ملت کوئز رننگ ٹرافی 2016 ‘‘ کا اہتمام منگل 18 اکتوبر کی صبح 9 1/2 بجے میک کالجیٹ ڈی70- بلاک ایچ، لنڈی کوتل چورنگی نارتھ ناظم آباد کراچی میں بعنوان ’’حیات و خدمات لیاقت علی خان‘‘ کیا ہے۔ ہر کالج اور یونیورسٹی سے دو طلبہ و طالبات پر مشتمل ٹیم تعلیمی ادارے کے تصدیق نامے کے ساتھ شریک ہوسکتی ہے۔ مقابلہ میں تمام سوالات ممتاز محقق و مصنف پروفیسر حافظ نسیم الدین کی کتاب ’’قائدِ ملت ولادت سے شہادت تک‘‘ سے لئے جائیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات کی صدارت چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر انعام احمد کریں گے۔ چیئرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی مہمان خصوصی ہوں گے۔ میک کالجیٹ کے روحِ رواں عباس کاظمی اور ممتاز قانون دان محفوظ یار خان بطور اعزازی مہمانان شریک ہوں گے۔ گورنمنٹ خورشید کالج، شاہ فیصل کالونی کی ٹیم ٹرافی کے دفاع کی کوشش کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...