Wednesday, October 21, 2020
Home Uncategorized شہیدِ ملت کوئز رننگ ٹرافی جامعہ کراچی نے جیت لی

شہیدِ ملت کوئز رننگ ٹرافی جامعہ کراچی نے جیت لی

19-10-2016-aکراچی، سولہ اکتوبر 1951 ء کو ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم لیاقت علی خان اور دیانتداری کا ایک ساتھ قتل ہوا کیونکہ اس کے بعد سے ہم کرپشن کے بھنور میں ایسے پھنسے ہیں کہ ہمارا کوئی شعبہ ہی شاید اس عفریت سے محفوظ ہو۔ آج کا دن اس تجدید عہد کا متقاضی ہے کہ ہر شخص یہ فیصلہ کرے کہ اب بدیانتی سے بچنے کی سعی و جہد کرے گا۔ ان تاثرات کا اظہار اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے گزشتہ روز پاکستان کوئز سوسائٹی (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام قائدِ اعظمؒ کے دستِ راست ملک کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کے نام سے موسوم رننگ ٹرافی کے لئے منعقدہ مقابلہ معلومات کی تقریب تقسیم انعامات و اسناد سے بحیثیت صدرِ مجلس خطاب کرتے ہوئے میک کالجیٹ نارتھ ناظم آباد میں کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی بلدیہ ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی تھے۔ اس موقع پر چیئرمین PQS رجسٹرڈ پروفیسر حافظ نسیم الدین، میونسپل کمشنر ضلع وسطی وسیم سومرو، چیئرمین پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سید خالد شاہ، رکن صوبائی اسمبلی سندھ محفوظ یار خان، ڈائریکٹر ڈھاکہ گروپ آف انسٹیٹیوشنز سید حسنین رضوی، ایم عابد زبیر، میک کالجیٹ کے روحِ رواں مظہر عباس کاظمی، ارشد لطیف، پروفیسر اقبال خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مہمانِ خصوصی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے تحت کلچر و اسپورٹس سرگرمیوں کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے سوسائٹی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ منصفین کرام پروفیسر اعجاز احمد، پروفیسر ایس ایم سعید اور پروفیسر ممتاز فاطمہ کے متفقہ فیصلوں کے مطابق کراچی یونیورسٹی، سینٹ لارنس گرلز کالج، آدمجی کالج اور گورنمنٹ پریمیئر کالج کی ٹیموں نے بالترتیب اول، دوم، سوم اور خصوصی پوزیشنیں حاصل کیں۔ شہید ملت کوئز رننگ ٹرافی 2016 ایک سال کے لئے جامعہ کراچی کے حصہ میں آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...