Thursday, October 22, 2020
Home Trending عیدالضحی، گھر گھر جاکر کھالیں جمع کر نے پر پابندی ہوگی، کمشنر...

عیدالضحی، گھر گھر جاکر کھالیں جمع کر نے پر پابندی ہوگی، کمشنر کراچی

 soaibahmedsiddique-newcommissionerskarachiکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کر نے کے انتظامات کے سلسلہ میں ایک جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید الاضحی کے موقع پر قر بانی کی کھالیں جمع کر نے والی جماعتوں ، تنظیوں، اداروں اور دینی مدارس اور انتظامیہ کے درمیا ن رابطہ مضبوط بنایا جا ئے گااور شہر میں امن و امان قائم کر نے کے لئے کھالیں جمع کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی قائم کی جائے گی، اس سلسلہ میں تمام اداروں کے نمائندوں پر مشتمل گروپ قائم کر دیا گیا تا کہ فوری نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے وہ آپس میں رابطہ رکھ سکیں،اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی قسم کی امن و امان کی خرابی کی شکا یت کی صورت میںپولیس اور رینجرز اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے الرٹ رہے گی،گھر گھر جاکر زبر دستی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی کسی بھی تنظیم ، ادارے اور جماعت کو کھال کے لئے کسی شہری کے گھر جانے یا قربانی سے قبل کھا ل لینے کے لئے پرچیا ں دینے کی اجازت نہیں ہو گی لوگوں کو اپنی مرضی سے کھالیں دیں گے گاڑیوں پر جھنڈے، لاﺅڈ سپیکر لگا کر یا مسجد مدرسوں سے کسی قسم کا اعلا ن کر نے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کمشنر نے کہا کہ کھالیں جمع کر نے والے آر گنائززکھالیں جمع کر نے کے ضابطہ اخلا ق پر پور ری طرح عمل کریں، اور آپس میںہم آہنگی کے ساتھ کام کریں،اجلا س میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کر نے کے لئے کمشنر کراچی آفس ان جماعتوں تنظیموں اداروں اور دینی مدارس کو اجا زت نا مہ جا ری کر ے گا جن کے پاس سابقہ پانچوں ڈپٹی کمشنرز ، کمشنر کراچی یا سابق ڈی سی او کا اجازت نامہ مو جود ہو گایا وہ تنظیمیں اور ادارے جو پورے شہر میں کھالیں جمع کر تی ہیں ان جماعتوں، تنظیموں اداروں اور دینی مدارس کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ رجسٹرڈ ہو ں اور ضابطہ اخلاق پر دستخط کریں،ضابطہ اخلا ق کے مطابق عید الاضحی کے تینوں دن کسی بھی قسم کا اسلحہ یا ڈنڈے ، لاٹھی، سلاخیںوغیرہ چلنے پر پابندی ہو گی،اس پابندی کی اطلاق لائسنس یافتہ اسلحہ پر بھی ہو گا، اس شق کو نافذ کر نے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے چیک کریں گے اور تلاشی لیں گے،ضابطہ اخلاق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کھالیں جمع کر نے والے ادارے ، جماعت یا تنظیمیںکھالیں منتقل کر تے وقت اپنا قو می شناختی کارڈ، ادارے کا کارڈ، انتظامیہ کا جاری کر دہ اجا زت نامہ یا اس کی کاپی اپنے ساتھ رکھیںکمشنر نے کہا ہے کہ کھالیں جمع کر نے کی جگہ اور کھالیں منتقل کرنے والی گاڑیوں کو سیکورٹی فراہم کی جا ئے گی لہذا تما م ادارے اور تنظیمیں ان مقامات کی فہرست یا تفصیل متعلقہ ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی کو 2 اکتوبر تک فراہم کر دیں۔
a

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...