Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں مدارس اسلام کا قلعہ ہیں ان کیخلاف پروپیگینڈا شرمناک عمل ہے۔علامہ رب...

مدارس اسلام کا قلعہ ہیں ان کیخلاف پروپیگینڈا شرمناک عمل ہے۔علامہ رب نواز حنفی

Rab Nawaz Hanafi ASWJمدارس اسلام کا قلعہ ہیں جنکی بنیاد پیمبر امن ﷺنے بذات خود رکھی اور مدرسہ کے سب سے پہلے طالب علم صحابہ کرامؓ ہیں مساجد اللہ کا گھر ہیں مساجد کیخلاف نفرت انگیز تقاریراور مساجد کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے والے اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے رہنماءعلامہ رب نواز حنفی نے مرکز اہل سنت جامع مسجد صدیق اکبرؓ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ رب نواز حنفی کا کہنا تھا اکیسویں ترمیم میں مدارس مساجد اور مذہبی الفاظ کا استعمال تشویشناک ہے دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں دہشت گردی کو مدارس مساجد اور مذہبی طبقات اور تنظیموں سے جوڑناافسوس ناک ہے سانحہ پشاور کی سب سے زیادہ مذمت مذہبی تنظیموں او ر مدارس کے اکابر علماءکرام نے کی اور سانحہ پشاورکو غیر اسلامی قرار دیا ان کاکہنا تھا کہ اگر فوجی عدالتوں کو صرف مذہبی طبقات کیخلاف استعمال کیا گیا تو قوم تقسیم ہوجائے گی جس سے حکومت اور اداروں کے کیخلاف نفرت جنم لے گی جو کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہوگی،اللہ ہمارے حکمرانوں کو عقل سلیم عطا فرمائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...