Wednesday, October 28, 2020
Home Trending تھر کی صورتحال کا ذمہ دار ڈاکٹر صغیر کو ٹھہرانا...

تھر کی صورتحال کا ذمہ دار ڈاکٹر صغیر کو ٹھہرانا شرمناک ہے،فیصل سبزواری

MQM Press conferanceرابطہ کمیٹی وزیراعلیٰ سندھ کے موقف پر برہم ہوگئی، فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ تھر کی صورتحال کا ذمہ دار ڈاکٹر صغیر کو ٹھہرانا شرمناک ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کیا گندم کی بوریوں میں مٹی ایم کیو ایم نےڈالی، کراچی کی صورت حال بھی تھر جیسی ہوتی جا رہی ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر،خواجہ اظہارالحسن اور فیصل سبزواری نے تھر میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر سندھ حکومت کو اڑے ہاتھوں لیا۔  فیصل سبزواری نے کہا کہ حکومت سندھ جواب دینے کے بجائے عزر پیش کررہی ہے۔ فیصل سبزواری نے وزیر اعلیٰ سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ حالت کی ذمے داری ڈاکٹر صغیر پر ڈال دی گئی، تھر کے قحط کی ناہلی ایم کیو ایم پر نہیں ڈالی جاسکتی، وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ چھہ سال سے سندھ کے وزیراعلٰی ہیں،کیا گندم کی بوریوں میں مٹی ایم کیو ایم نے ڈالی۔

ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا وزیراعلٰی کہنا کیا چاہتے ہیں،وزیراعلٰی نے اپنے تین ادوار میں سندھ کے لیے کچھ نہیں کیا،تھر میں بچے اسکول نہیں جاتے یا سڑکیں نہیں بنتی تو کیا میں ذمہ دار ہوں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کی گورننس کے معاملات پوری دنیا کے سامنے ہیں، آج ایم کیو ایم کا کوئی بھی وزیر سندھ حکومت کا حصہ نہیں،گذشتہ سال وزیراعلٰی سندھ کو محکمہ میں کوئی خرابی نظر نہیں آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...