Saturday, October 24, 2020
Home Trending سندھ میں مارشل لاء کے نفاذ کا مطالبہ جائز ہے، رابطہ کمیٹی

سندھ میں مارشل لاء کے نفاذ کا مطالبہ جائز ہے، رابطہ کمیٹی

mqmمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاﺅن میں فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن محمد عابد کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کو مسلح دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حکومت سندھ دہشت گردوں کی سرگرمیاں روکنے کے بجائے ان کا تحفظ کررہی ہے اور شہر میں سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محمد عابد کی مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کا ایک اور واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ میں مارشل لاءکے نفاذ کا مطالبہ جائز ہے کیونکہ حکومت سندھ اور اس کے وزراءشہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں اورامن و امان کی بد ترین صورتحال پر اپنی نااہلی اور ناکامی تسلیم کرنے کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور عوام کو حکومت سندھ کی بد ترین جمہوریت سے نجات دلائی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...