Friday, October 23, 2020
Home Trending لکڑی کے گودام میں ہولناک آتشزدگی پرتشویش ہے، رابطہ کمیٹی

لکڑی کے گودام میں ہولناک آتشزدگی پرتشویش ہے، رابطہ کمیٹی

mqmپرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف۔ علاقہ مکینوں کی محفوظ مقامات کی جانب منتقلی۔
پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر تا حال قابو نہیں پایا جاسکا۔ فائر فائٹرز اسنارکل کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ آگ کے باعث گودام میں موجود کروڑوں روپے کی لکڑی جل کر رکھ کا ڈھیربن گئی۔ بےقابو آگ نےگودام کو ہی نہیں بلکہ آس پاس کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاہے جس کے بعد علاقہ مکین لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام پر منتقل ہورہے ہیں۔
کمشنر کراچی شعیب صدیقی کےجائے وقوعہ پہنچنے پر خواتین سمیت علاقہ مکینوں نے اپنے نقصان پر ان کے سامنے احتجاج کیا۔ شعیب احمد صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پرقابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے تاہم پانی کی کمی کی وجہ سے آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
ایم کیو ایم کے متعدد رہنما جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اور امدادی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں،پاک بحریہ کے فائر ٹینڈر بھی آگ پر قابو پانے کے لئے پہنچ چکے ہیں۔ گنجان آباد علاقہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔
چیف فائر آفیسر احتشام الدین کے مطابق آگ تیسرے درجے کی ہے۔شہر سے مزید فائر ٹینڈرز بھی طلب کر لیئے گئے ہیں جبکہ قریبی مسجدوں میں آگ بجھانے کے لیے دعاکی جارہی ہیں اور اذانیں بھی دی جارہی ہیں۔ میونسپل ڈائریکٹر مسعود عالم نے پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ کے گودام کا دورہ کرکے آگ کا جائزہ لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...