Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت ریڈیوپاکستان کراچی کے سینٹرل پروڈکشن یونٹ میں افسران میں اختیارات کی جنگ

ریڈیوپاکستان کراچی کے سینٹرل پروڈکشن یونٹ میں افسران میں اختیارات کی جنگ

radio pakistan karachi1کراچی: ریڈیوپاکستان کراچی سینٹرل پروڈکشن یونٹ (سی پی یو) میں افسران کے درمیان اختیارات کی جنگ چھڑگئی ۔ کراچی کے مقامی فنکاروں نے افسران کی رسہ کشی میں فریق بننے سے انکار کرتے ہوئے سی پی یو میں کام کرنے سے انکارکردیا،جب کہ دوسری جانب فنکاروں نے ڈائریکٹرجنرل ریڈیوپاکستان عمران گردیزی کو ریڈیو پاکستان کراچی سینٹرل پروڈکشن یونٹ کے افسران کی شکایات تحریری طورپربھیجنے کافیصلہ کر لیاہے۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق فنکاورں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ریڈیوکے ملازمین کی اس پالیسی کے باعث فنکاروں نے سینٹرل پرڈوکشن یونٹ آنابندکیاتھاایک مرتبہ پھر سے افسران کے درمیان ناراضگیوں سے فنکاورں کو نقصان پہنچ رہاہے اور ادارہ مزید تباہی کی جانب جائے گا۔ ذرائع کاکہناہے کہ گلوکارتنویرآفریدی، مظہر امراؤ بندو خان، اشتیاق بشیر، وحید خیال سمیت کئی فنکاروں نے ریڈیو پاکستان کراچی سینٹرمیں کام نہ کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ڈی جی ریڈیوپاکستان اس مسئلے حل کرنے کی کوشش کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...