Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت رفیقی شہید روڈ پرمرمت کا کام مکمل کر لیا گیا، کمشنر کراچی

رفیقی شہید روڈ پرمرمت کا کام مکمل کر لیا گیا، کمشنر کراچی

commissinor karachiکراچی، زیر زمین سیوریج لائن ٹوٹنے کے باعث تباہ ہو نے والی جناح اسپتال کے سامنے والی سڑک رفیقی شہید روڈپر ایس آر سیمنٹ کے ذریعے مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا اور ٹریفک کےلئے سڑک کو کھو ل دیا گیاتاکہ عرصہ سے اس اہم کوریڈور پر ٹریفک کی دشواریاں دور کی جاسکیں۔۔ کمشنر کراچی نے رفیقی شہید روڈ کی مر مت کے کام کی تکمیل پر کمانڈر کراچی اور کنٹونمنٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ نے مر مت کا کام مکمل ہونے بعد کمشنر کراچی کو مر مت کے کام کی تفصیل سے آگا ہ کیا اور بتا یا کہ زیر زمین سیوریج لائن کی تبدیلی کا پی سی ون تیا ر ہو چکا ہے اور منظوری کے مراحل میں ہے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ فوری نوعیت کے کام سے شہریوں کو رفیقی شہید روڈ کے استعمال میں تکلیف سے نجات ملے گی۔ کمشنر نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے کہا ہے کہ وہ روڈ کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سٹرک دوبارہ خراب نہ اور سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبہ کی تکمیل تک قابل استعمال رہے ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میںرفیقی شہید روڈ پر ٹریفک کی دشواریوں کی شکایات کے پیش نظر وہاں کادور ہ کر کے فیصلہ کیاتھا کہ سیوریج لائن کی تبدیلی کا منصوبہ فوری طور پرتیا ر کیا جا ئے گا۔ اورمنصوبہ کی تکمیل سے قبل سڑک کی اہمیت اور شہریوں کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری نوعیت کا کام کر کے سڑک کو قابل استعمال بنا یا جا ئے گا ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ اور کمانڈر کراچی کی ہدایا ت ہیں کہ شہریوں کےلئے آسانیا ں پیدا کی جائیں۔وزیر اعلی سندھ نے خصو صی دلچسپی لی ہے اور ان کی ہدایت پر رفیقی شہید روڈ کے زیر زمین سیوریج لائن کی تنصیب کا پی سی ون تیار کیا جا چکاہے اور اس کی ابتدائی منظوری دی جا چکی ہے۔ حتمی منظور ی کے بعد جلد از جلد سیوریج لائن کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جا ئے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...