Tuesday, October 27, 2020
Home Trending شاہ جی کا استعفی، زرداری اورآرمی چیف کے درمیان تلخ جملوں کا...

شاہ جی کا استعفی، زرداری اورآرمی چیف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

rsz_general-raheel-vs-zardari-nکراچی، سابق صدر اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ ممتاز تجریہ نگار شاہد مسعود کے مطابق سانحہ کراچی کے بعد سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ہونے اجلاس میں آصف زرداری اورجنرل راحیل شریف کے درمیان ناخوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اجلاس کے دوران گرما گرم بحث ہوئی، جس پروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے تمام افراد کی موجودگی میں مستعفیٰ ہونے کی پیشکش کی۔ شاہد مسعود کے مطابق قائم علی شاہ کے اس اعلان پرآصف زرداری نے ان کی جانب غصے سے دیکھا اورکہا کہ کس نے کہا آپ کو مستعفی ہونے کے لیے؟ ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ہمت پکڑو کر بیٹھو۔
تجزیہ کار نے بتایا کہ اجلاس کے دوران عسکری قیادت نے شہر کی صورت حال پرسخت موقف اختیارکیا اس پر آصف زرداری اورآرمی چیف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہواجس پر اندر کا ماحول انتہائی کشیدہ ہوگا اوربلآخراجلاس ختم کردیا گیا۔ شاہد مسعود کے مطابق آرمی چیف نے شہر میں تین اہم اجلاسوں می شرکت کی تاہم میڈیا کو صرف دواجلاس کے بارے میں بتایا گیا ہے، ایک اجلاس بدھ کو رات گئے بھی ہوا جس میں صرف سیکورٹی اداروں کے سربراہان شریک تھے، اس اجلاس کا میڈیا کا نہیں بتایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مبینہ ٹاون کےقریب شہریوں نےچورپکڑ لیا

کراچی:مبینہ ٹاون کے قریب شہریوں نے رنگے ہاتھوں چورکو پکڑ لیا,شہریوں کے مطابق ملزم شہری سے اسلحے کے زور پرموٹرسائیکل چوری کر...

چھالیہ اگر گٹکا نہیں ہے تو کیوں ضبط کی جارہی ہے؟ سندھ ہائیکورٹ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے چھالیہ ضبط کرنے اور مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر...

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا...

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...