Wednesday, October 21, 2020
Home Trending سعودی عرب ہمارادوست ہے، مشکل وقت میں اس کے ساتھ ہیں، رحمن...

سعودی عرب ہمارادوست ہے، مشکل وقت میں اس کے ساتھ ہیں، رحمن ملک

Rehman-Malik1کراچی، پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کی کافی مدد کی ہے،آج اگر وہ مشکل میں ہے تو ان کے ساتھ ہیں،پیپلزپارٹی یمن میں جمہوریت کی بقا کے لیے ہونے والی کارروائی کے ساتھ ہے۔کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری تنائو کوکم کرنے کے لیے ہم نے اپنا کردار ادا کیا ہے، انھوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ سعودی عرب سے وزیراعظم نواز شریف کے کیسے تعلقات ہیں،پارلیمنٹ سعودی عرب کے خلاف نہیں ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ سعودی عرب نے ہماری کافی مدد کی ہے، اگر آج وہ مشکل میںہے تو پاکستان ان کے ساتھ ہے۔ پیپلزپارٹی یمن میں جمہوریت کی بقا کے لیے ہونے والی کارروائی کے ساتھ ہے۔ یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی رہائی پر ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ہم اپنے پڑوسی ممالک سے بات کرکے وہاں اپنے شہریوں کو نکال سکتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سعودی عرب کی صورتحال پر وزیراعظم نے آصف علی زرداری کو اعتماد میں نہیں لیا، پیپلزپارٹی وزیراعظم سے رابطے کے بعد اپنے موقف کا اعلان کرے گی۔داعش ایک حقیقت بن چکی ہے اور ملک میں داعش موجود ہے۔ داعش مشرق وسطیٰ کا القاعدہ بنے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...