Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

بختاور کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہاوس میں ہوگی

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہائوس کلفٹن کے اوپن ایریا میں ہوگی، بختاور...

پی ٹی آئی رہنما فردوس نقوی کا وزیراعلیٰ سندھ پر انوکھا الزام

تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر انوکھا الزام عائد کردیا، اپوزیشن...

پاکستانی ارتغرل غازی کا خصوصی انٹر ویو

پاکستانی ارتغرل غازی کا خصوصی انٹر ویو

نئی کراچی تاگجرنالہ نالوں کی صفائی کی جائے،رحمت بھائی

rahmatکراچی بزرگ سماجی رہنما رحمت بھائی نے کہا ہے نئی کراچی اللہ والی تا گجرنالہ تمام نالوں کی صفائی فوری یقینی بنا ئی جائے ،تجاوزات کاخاتمہ خوش آئند عمل ہے ،لیکن شہر بھر سے نالوں پرقائم تجاوزات بھی مسمار کی جائیں ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ،رحمت بھائی نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے نالوں کی صفائی کا مسئلہ درپیش ہے ،بارشوں کے دنوں میں اس کا سب سے زیادہ نقصان شہریوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے ،نالوں پر قائم تجاوزات کی وجہ سے نہ صر ف نالے کوڑا کرکٹ سے بھر جاتے ہیں بلکہ نالوں کا پانی سڑکوں پر پھیل کر راہ گیروں اور اہل علاقہ کیلئے پریشانی کا سبب بنتا ہے ،انہوں نے کہا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ گٹروں کے ڈھکن بھی نہیں ہیں ،مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کے باعث حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں ،رحمت بھائی نے شہری حکومت ،وزیر بلدیات اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم مسئلہ کو حل کرائیں ،بارشوں سے قبل شہربھر کے نالوں کی صفائی کے ساتھ ان پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرائیں ۔

Open chat