Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے شہریوں کوپانی نہ ملنے پربل وصول نہ کئے جائیں،رحمت بھائی

شہریوں کوپانی نہ ملنے پربل وصول نہ کئے جائیں،رحمت بھائی

waterboardکراچی سماجی رہنما رحمت بھا ئی نے سندھ ہا ئیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو پانی کی سہولت نہ ملنے پر ان سے بل وصول نہ کیے جائیں ،رحمت بھائی کاکہنا تھا کہ نیو کر اچی الیون ڈی میں 2ہفتوں سے پا نی میسر نہیں ہے جن مقامات پر اس دوران پانی آیا وہ بدبو دار تھا ،گٹر ابل رہے ہیں ،صحت وصفائی کی کو ئی سہو لت میسر نہیں ہے لیکن کے ڈبلیو ایس بی ،شہری حکومت اور ٹاونز شہریوں کو بل بھیج رہے ہیں جن میں مختلف سہولتوں کی فراہمی کے نام پر چارجز وصول کیے جارہے ہیں ۔رحمت بھا ئی نے کہا کہ سٹی گورنمنٹ کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بل ادا کیا جاتا ہے ،ٹاو ¿ن کا بل بھی آتا ہے جس میں سیوریج ،پانی ودیگر مدوں میں چاجز لیے جاتے ہیں اسی طرح واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کا بھیجا جاتا ہے جسے علاقہ مکین اور شہری پابندی سے جمع کروا رہے ہیں ،لیکن اس کے بدلے میں سہولتیں میسر نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ قانونی طریقے سے بلوں کی ادائیگی کے باوجود سہو لتوں کی عدم دستیا بی ظلم ہے ،سہولتیں نہ دینے والے ادارے بلوں کی وصولیوں کا بھی اختیار نہیں رکھتے ،رحمت بھا ئی نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اس صورتحال پر ازخود نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...