اعظم سواتی نے سابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، محمکہ کو منافع بخش بنانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، وفاقی وزیر ریلوے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ریلوے کے تمام ملازمین کا آج سے اوورٹائم بند اب کسی بھی ملازم کو اوور ٹائم نہیں ملے گا، اوورٹائم کی مد میں 70 کروڑ روپے ماہانہ بچت ہوگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ریلوے ملازمین جھونپڑیوں میں نہیں بلکہ ہائی رائز بلڈنگز میں رہائش اختیار کرینگے، انہوں نےقبضہ مافیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی کو ریلوے اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔